جنوبی سوڈان کے 10 لاکھ پناہ گزین یوگنڈا پہنچ گئے
کمپالا ۔۔۔۔۔ یوگنڈا میں پناہ لینے والے جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ یوگنڈا کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے بھاگ کر ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جنوبی سوڈان کے 10 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لئے انہیں میزبانی کرنے والے ملکوں کی مدد کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے۔پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 مہینوں سے جنوبی سوڈان کے اوسطاً 1800 پناہ گزین ہر روز یوگنڈا میں داخل ہو رہے ہیں۔