مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک نے مشاعر مقدسہ پہنچنے سے قبل ہی 1340غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنے قبضے میں کر لیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان دنوں وزارت حج کے تعاون سے مشاعر مقدسہ جانیوالی ہر گاڑی اور موٹر سائیکل پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔