”پنجاب نہیں جاوں گی“یقینی ونرہے ، مہیش بھٹ
بالی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہمایوں سعید کی نئی لالی وڈ فلم” پنجاب نہیں جاوں گی“ کو یقینی ونر قراردیاہے۔ مہیش بھٹ نے سوشل میڈیا پر فلم کے پوسٹر کےساتھ لکھا ہے کہ یہ فلم یقینی ونر ہے ۔ ہمایوں سعید نے فلم کے لئے مہیش بھٹ کے تعریفی جملے کے جواب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھٹ صاحب آپ بہت عظیم ہیں۔فلم کے ریلیز ہونے میں ابھی کافی دن باقی ہیںتاہم اسے دیکھنے سے قبل ہی مہیش نے فلم کی تعریف کرڈالی۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے مرکزی کرداروں پر مبنی نئی لالی وڈ فلم یکم ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔