لاہور..سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم سے اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کو علیحدہ کردیا۔ وزیرتجارت پرویز ملک کو کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا انچارج بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر تجارت پرویز ملک نے نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں۔انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم بھرپور طریقے سے چلائی تھی۔ انہیں انچارج بنایا جائے۔سابق وزیر اعظم نے پرویز ملک کی تجویزمسترد کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری سونپ دی۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے بھی سرگرم نہیں تھے ۔