اسلام آباد... ترجمان قومی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر نے کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ اسپیکر کے بارے میں مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے جسٹس سعید احمد کھوسہ کیخلاف ریفرنس کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر سردار ایازصادق نے کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ اسپیکربارے غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیاجائے۔ اس سے قبل میڈیا میں آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں 5 صفحات پر مشتمل ریفرنس تیار کرلیا۔ ریفرنس کی کاپی بھی میڈیا میں گردش کررہی تھی ۔ اٹارنی جنرل اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے ریفرنس کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔