گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا نیا ورژن آئندہ ہفتہ متعارف کرا دیا جائے گا۔ 21 اگست کو نیو یارک میں منعقدہ تقریب میں نئے ورژن کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔گوگل کا کہنا تھا کہ 21 اگست کو ”اینڈرائڈ او“ سپر پاوربن کر سامنے آئے گا۔ نئے ورژن میں پکچر ان پکچر ، نوٹیفکیشن ڈاٹ ، اسمارٹ ٹیکسٹ سلیکشن اور آٹو فل جیسے فیچرز متعارف کئے جائیں گے۔ گوگل اوریو ٹیزر کے نام سے نئے ورژن کی مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جسکا نام بدل کر آکٹوپس کر دیا گیامگر بعد ازاں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ 21 اگست کو امریکہ میں 1918 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سورج گرہن ہوگا اور اسی دن گوگل انڈرائڈ کا نیا ورژن جاری ہو گا۔
متعلقہ خبریں
-
19 اگست ، 2017
-
19 اگست ، 2017
-
19 اگست ، 2017