Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندا ن نیب کے سامنے پھر پیش نہیں ہوا

  لاہور..لندن فلیٹس کی انکوائری کے لئے شریف فیملی کا کوئی فرد اتوار کی صبح نیب کے سامنے پھر پیش نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کے لئے لاہور میں ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلبی کے نوٹس جاری ہوئے تھے۔ نیب نے شریف خاندان کو پہلے بھی العزیزیہ اسٹیل ملز کی تفتیش کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے تاہم کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔ اس مرتبہ شریف خاندان کو ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں طلب کیا گیا ۔ شریف خاندان نے پانامہ کیس میں نظر ثانی اپیلوں کے فیصلے تک پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ملزمان کی طلبی کے لئے 2 ، 2 نوٹس جاری کئے جاتے ہیں۔ نیب شریف خاندان کو مزید ایک ایک نوٹس جاری کرے گا۔ترجمان نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس میں ریفرنس داخل کرنے میں مزید 21 دن باقی ہیں۔

 

شیئر: