Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسناٹی:مارٹنیا ہینگز نے ویمنز ڈبلز جیت لیا

  واشنگٹن (اے ایف پی) سنسناٹی ماسٹرز، مارٹینا ہنگس اور چن ینگ نے ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے فائنل میں مونیکا نکولیسکو اور سو وائی کو شکست سے دوچار کیا۔ امریکہ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگز اور تائیوان کی چن ینگ نے رومانیہ کی مونیکا نکو لیسکو اور تائیوان کی سو وائی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-4 اور 10-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مینز ڈبل میں نک کر گیوس اور گریگور دمترف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف نے امریکہ کے جان ازنر کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا ا سکور 7-6 اور 7-6 رہا۔ 

شیئر: