Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع کرنول میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر

    حیدرٓباد -----آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نندیال اسمبلی حلقہ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے جہاں رواں ماہ کی 23تاریخ کو ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو اور اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی اس حلقہ میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔کانگریس بھی اس انتخاب میں اپنی قسمت آزمائی کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا جبکہ جگن موہن ریڈی گزشتہ 9دنوں سے پُر زور انتخابی مہم چلارہے ہیں۔اس انتخاب میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی اپنی کامیابی کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے ۔اسکے اب تک 21ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر تلگودیشم میںشمولیت اختیار کی ہے۔بھوماناگی ریڈی کی موت کے سبب اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ناگی ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوںنے بعد ازاں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی ۔تلگودیشم نے ناگی ریڈی کے قریبی بھوما برہمانند ریڈی کو امیدوار بنایا ہے جبکہ وائی ایس آرکانگریس نے شلپا موہن ریڈی کو میدان میں اتارا ہے۔چندرابابونائیڈو نے روڈ شوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس10 برسوں تک اقتدار میں رہی تاہم اس نے نندیال ٹاؤن کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔انہوںنے اپنے خون کے آخری قطرہ تک عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تقریباً 24ہزار کروڑروپئے مالیتی زرعی قرض معاف کئے اور آبپاشی پروجیکٹس کی تکمیل بھی تیزی کے ساتھ کی جارہی ہے۔ انہوںنے یقین دہانی کروائی کہ نندیال کو اسمارٹ ٹاؤن کے طورپر ترقی دی جائے گی۔

شیئر: