پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اپنی نئی آنےوالی ایک فلم میں روبوٹ کا کردار اداکریں گی۔ا رمینہ ان دنوں اپنی نئی سائنس فکشن فلم میں کام کررہی ہیں جسمیں وہ انسان نہیں بلکہ ایک مشینی روبوٹ بننے جارہی ہیں۔سائنس فکشن پر مبنی یہ فلم” دی اچیلز پروٹوکوم“' نامی ایک برطانوی فلم ہے۔ ارمینہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی روبوٹ روپ والی تازہ تصویر شیئر کی ہے جسمیں وہ اسموکی میک اپ لک میں دکھائی دے رہی ہیں ارمینہ کی نئی فلم مکمل ہونے کے بعد ریلیز ہونے سے قبل لندن کے سالانہ”انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرکٹ“میں پیش کی جائے گی۔