جدہ الشرفیہ میں پاک و ہند جنگ؟
جدہ .... جدہ کے الشرفیہ محلے میں پاکستانی او رہندوستانی کارکنان کے درمیان اجتماعی لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فریقین کی جانب سے کثیر تعداد میں لوگ جھگڑے میں شریک ہوئے۔ ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فریقین کافی دیر تک ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے جبکہ ایک گروپ نے ایک دکان پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ جھگڑا کیوں ہوا تھا؟ اور کتنے لوگ زخمی ہوئے؟ نیز نقصان کیا کچھ ہوا؟