Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد..وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانا مہ کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا ۔ اسحاق ڈار کی جانب سے پانا مہ کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست طارق حسن ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواستیں خارج کی جائیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ 28 جولائی کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔ عدالت نے مکمل ریکارڈ نہیں دیکھا۔ فیصلہ کالعدم قرار دیا اور درخواستیں خارج کی جائیں۔

 

شیئر: