Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف خطرناک کھیل ،کھیل رہے ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد.. اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہےکہ نیب اور عدالتوں میں پیش ہوں۔ سمجھ نہیں آتا حکومت کیو ں ا داروں سے لڑنا چاہتی ہے۔ نواز شریف بہت خطرناک کھیل ،کھیل رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلبی کے باجود سابق وزیر اعظم نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔ عدم پیشی پر نیب وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔ اگر آرٹیکل190کا اطلاق ہوا تو خطرنا ک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر آنی چاہئیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار آسٹریلوی طوطے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے ہیں۔
 

 

شیئر: