Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل بینک کے صدر نیب کے سامنے پیش

  لاہور...نیشنل بینک کے صدر سعید احمد پیر کو نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔نیب نے انہیں شریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کیا ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز، ہل میٹل کے علاوہ نواز شریف اور ان کے صاحب زادوں کی جائدادوں کے لئے رقم کی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی منگل نیب میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے ۔ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نیب کو بھی آ گاہ آ کردیا گیا ۔

 

شیئر: