Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اعتراضات مسترد

لاہور... الیکشن ٹربیونل نے این اے120لاہور سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو مسترد کردیا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی نے اپیلٹ ٹریبونل میں کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔ درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے اثاثوں سمیت دیگر معلومات کو ظاہر نہیں کیا ۔ ان کے اقامے کی تفصیلات بھی موجود نہیں۔ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کر کے کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔اپیلٹ ٹریبونل نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا ۔ مختصر فیصلے میں تمام اپیلوں کو مسترد کردیا گیا ۔

 

شیئر: