Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ میں کوئی دراڑ نہیں،یعقوب ناصر

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر دراڑ نہیں۔میڈیا کوئی بھی خبر تحقیق کے بعد جاری کرے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ پارٹی کے استحکام کے لئے کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی باتیں درست نہیں۔پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر چوہدری نثار نے اچھی باتیں کیں۔ پارٹی کے اندر ڈسپلن ہونا چاہئے۔ پارٹی متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل کیا۔کارکن یہ کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔ اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہئے۔ ایک فرد یا خاندان کا احتساب کرنا درست نہیں۔

 

شیئر: