” سیکرٹ سپراسٹار“کا پہلا گانا جاری
عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی نئی بالی وڈ فلم” سیکرٹ سپراسٹار“کا پہلا گانا جاری کردیاگیا۔ گلوکارہ بننے کا خواب دیکھنے اور اسکو اپنی جستجو اور لگن سے پورا کرنےوالی لڑکی کی کہانی پر مبنی فلم ” سیکرٹ سپراسٹار“ کا یہ گانا آتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ ” میں کون ہوں“ کے عنوان سے گانا زائرہ وسیم پر فلمایاگیاہے جسے گلوکارہ میگھنا مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاہے۔ فلم میں عامر ایک میوزک ڈائریکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔