Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخم ٹھیک کرنے والے روبوٹ کی تیاری

برسلز..... ٹرمینیٹر جیسے قاتل او رظالم روبوٹس مار دھاڑ اور تباہی مچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے مگر سائنسدانوں نے اب ان پر قابو پانے کیلئے مصنوعی کھال بھی چڑھا دی ہے جسکی مدد سے وہ اپنے اندر پیدا ہونے والی کسی بھی خرابی کو یا ”صنعتی زخم “ کو از خود ٹھیک کرسکیں گے۔ مصنوعی جلد کے طفیل یہ روبوٹ زیادہ لچکدار ہوگئے ہیں او ریہ سب کچھ انسانی جلد کی کارکردگی کے انداز کو پیش نظررکھ کر بنایا گیا ہے۔ نئے روبوٹس بنانے میں نسبتاً نرم قسم کے مواد سے مدد لی گئی ہے جس سے اسکی قوتِ محرکہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اب یہ ٹرمینیٹر نما روبوٹ ہاتھ کاٹنے ، پٹھوں کی چیڑ پھاڑ کرنے اور ہڈیاں توڑنے کا کام کرنے کے ساتھ انہیں درست بھی کرسکیں گے۔ اس طرح ان روبوٹس میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں اور شکست و ریخت کا مرحلہ کامیابی سے حل کیا جاسکے گا۔ روبوٹ کی نئی کیفیت برسلز کی وریجے یونیورسٹی میں طویل تحقیق اور تجربے کے بعد پیدا کی گئی ہے۔ اسکی تیاری میں لچکدار مواد استعمال کیا گیا ہے۔ ان تمام خوبیوں سے لیس ہونے کے بعد یہ روبوٹ نسبتاً زیادہ” انسانی “ نظر آئیگا۔

شیئر: