کراچی ...سندھ ہائی کورٹ نے نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف درخوا ستوں کی سماعت کے دوران عبوری حکم برقرار رکھا ۔ نیب ارکان اسمبلی اور بیورکریٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ر کھ سکے گی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست پر عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ وہ عدالتی حکم پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ دریں اثناءحکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں نیب کو کارروائیاں کرنے اور اسمبلی کی کارروائی طلب کرنے پر نظرثانی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 69 اور 127 پارلیمانی کارروائی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عدالت سندھ اسمبلی کی کارروائی کی تفصیلات طلب نہیں کرسکتی۔