روبوٹ مسافروں کی چیک ان کرنے لگے
سڈنی۔۔۔۔سڈنی ایئرپورٹ پر ایسے روبوٹ متعارف کرادیئے گئے ہیں جو مسافروں کی چیک ان کیا کرینگے ، حتیٰ کہ انہیں الوداع بھی کہا کرینگے۔ان روبوٹس کے چہرے نہیں ہیں تاہم 2آنکھیں ہیں ،یہ مسافروں کے ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ اسکین کرینگے، ایئر نیوزی لینڈ نے ایسی چپ متعارف کرائی ہے جو ان روبوٹ میں فٹ کی گئی ہے۔مسافر اپنے بورڈنگ پاس روبوٹ کی آنکھوں کے سامنے رکھیں گے جو ان کی دستاویزات کو اسکین کریگااور یوں جیسے ہی وہ مسافروں کو الوداع کہیں گے تو اس کا مطلب یہ لیا جائیگا کہ ان کی ساری دستاویزات کار آمد ہیں۔ یہ روبووٹ انتہائی ترقی یافتہ شکل میں تیار کئے گئے ہیں اور ان کی وجہ سے مسافروں کی چیک ان انتہائی تیز رفتاری سے ہوسکے گی۔