Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ٹرکوں کی بلیک مارکیٹ قائم

جدہ ۔۔۔غیر ملکی ٹرکوں نے سعودی شہروں میں بلیک مارکیٹ قائم کرلی۔ یہ ٹرک غیر قانونی طریقے سے سرگرم عمل ہیں۔ ان کی وجہ سے سعودی ٹرکوں کے مالکان متاثر ہورہے ہیں۔ سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں بری نقل و حمل کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بندر الجابری نے الاقتصادیہ کو بتایا کہ غیر قانونی، غیر ملکی ٹرک مملکت بھر میں عموماً اور مشرقی ریجن میں خصوصاً کثیر تعداد میں پھیلے ہوئے ہیں اور آزادانہ طریقے سے کام کررہے ہیں۔ یہ خلیجی ممالک کے ساتھ سعودی سرحدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ دراصل ، آرامکو، معادن، سابک کمپنیوں ، کنگ عبدالعزیز سی پورٹ اور الجبیل سی پورٹ کی وجہ سے ٹرکوں کی نقل و حرکت مشرقی ریجن میں بہت زیادہ ہے۔

شیئر: