Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن کا حکومت تلنگانہ کو میمورنڈم

ریاستی حکومت تارکین کے مسائل جاننے کیلئے ویب سائٹ کا اجراءکرے 
جدہ ( امین انصاری ) جدہ میں مقیم ریاست تلنگانہ کے تارکین وطن کی تنظیم” گلوبل این آر آئی یوتھ ایسوسی ایشن“ کے صدر عظمت عمران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ تلنگانہ سے اپیل کی کہ وہ مملکت میں مقیم تلنگانہ کے لاکھوں باشندوں کے مسائل کی راست سنوائی کیلئے حکومت کی جانب سے ویب سائٹ کا اجراءعمل میںلائے تاکہ تارکین اپنی پریشانیوں سے ریاستی حکومت ، چیف منسٹر اور وزراءکو آگہی دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لاکھوں لوگ روزگار کیلئے آئے ہوئے ہیں جن میں گھریلو کام کاج کیلئے آنے والی خادمائیں بھی شامل ہیں۔ہماری ایسوسی ایشن ان کے مسائل کے حل کیلئے قونصلیٹ سے رجوع ہوکر ان کے حقوق کی پابجائی کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔اگر حکومتی ویب سائٹ متعارف کرائی گئی تو ان ملازمین اور خواتین کو اپنے مسائل پیش کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دستخطی مہم کے ساتھ حکومت تلنگانہ کو روانہ کررہے ہیں ۔امید ہے کہ حکومت اس پر ہمدردانہ غور کرےگی ۔ ڈائریکٹر ایسوسی ایشن اسماعیل رضا نے کہا کہ تلنگانہ کے بے شمار لوگ فیملی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن واپس ہورہے ہیں۔ حکومت ایسے این آر آئیز کےلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ ہوں ۔ نائب صدر عبدالہادی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کے مشکل وقت میں کام آئیں ۔ ہم نے الحمدللہ بہت سے لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ میڈیا سیکریٹری احمد حسین نے کہا کہ ہمیں ریاستی حکومت سے امید ہے کہ وہ تارکین وطن کی بہتری اور سلامتی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔اوورسیز ڈائریکٹر جاوید محمد نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔ 

شیئر: