Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عماد وسیم کے بغیر ٹیم کو نقصان پہنچا،کمار سنگا کارا

بیسٹری، و یسٹ انڈیز:جمیکا ٹالا واہز کے کپتان کمار سنگا کارا نے کہا ہے پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم کی عدم موجودگی ان کی ٹیم کے لئے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ سینٹ کٹس کے ہاتھوں لیگ میچ میں شکست کے بعد ان کا کہنا تھا عماد وسیم کے وطن واپس لوٹنے سے ٹیم کا بیٹنگ آرڈر متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹریون گرفتھ کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی دے کی اوپنر بنایا اور انہوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھا ئی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر عماد وسیم موجود ہو تے تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔سنگا کارا نے سینٹ کٹس کی بیٹنگ کو سراہا اور کہا کہ ٹی20میچ میں 200سے زائد کا ہدف کبھی آسان نہیں ہوتا ، ہم نے اس تک رسائی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑی مقابلے کے جذبے سے سرشار ہیں اور انہوں نے بڑے اسکور کے باوجود ہمت نہیں ہاری ۔

شیئر: