Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحیٰ پرگوشت کھانے میں اعتدال سے کام لیں، ماہرین

 اسلام آباد ....طبی ماہرین کا کہناہے کہ عید الاضحی پر گوشت کھانے میں اعتدال سے کام لیاجائے اور بلڈ پریشر اور امراض قلب کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنا چاہیے۔ انہوںنے خبردارکیا کہ قربانی کا گوشت محتاط ہوکر اعتدال کے ساتھ کھائیں اور گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ ریفریجریٹر اور فریزر کی زینت نہ بنائیںکیونکہ بار بار ریفریجریٹر کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کی ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بار بی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتا اس لئے جلد ہضم نہیں ہوتا۔ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل ‘ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

شیئر: