جدہ .....سعودی محکمہ ڈاک نے 1438ھ کے حج موسم کے موقع پر یادگاری حج ٹکٹ جاری کردیا۔ اسکا عنوان ”حج عبادت اور تمدنی عمل“ ہے۔ ڈاک ٹکٹ پر خانہ کعبہ کی تصویر ہے اور” لبیک اللھم لبیک“ کے جملے سے مزین ہے۔ دائیں جانب کے بالائی حصے میں سعودی عرب کا لوگو بناہوا ہے ۔ محکمہ ڈاک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر اسامہ الطف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حج ڈاک ٹکٹ کے اجراءکا مقصد مذہبی اجتماع کی اہمیت اور اسکے لئے ملکی مساعی کو اجاگر کرنا ہے۔