مدینہ ایئرپورٹ پر معذورعازمین کیلئے گالف گاڑیوں کا انتظام
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد ابو داﺅد نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال مدینہ منورہ ہوائی اڈے پراترنے والی حج پروازوں کی تعداد 20فیصد زیادہ ہوگی۔ 3200سے زیادہ حج پروازیں مدینہ ایئرپورٹ آئیں گی۔ ضیوف الرحمن کی سہولت کیلئے مشترکہ آپریشن روم قائم ہے۔ 24گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔طیبہ کمپنی کے نائب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد شرقاوی نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایئرپورٹ انتظامات کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہے۔ اس نے بڑے ہال کے سامنے بسوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ امیگریشن کی کارروائی تیزی کیساتھ نمٹائی جارہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کام انجام دینے کیلئے 28کاﺅنٹر کھولے گئے ہیں۔ بوڑھے اور معذور عازمین کی سہولت کیلئے گالف گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔”پلازہ گیسٹ ہاﺅس“ بنایا گیا ہے جہاں آرام و راحت کے جملہ وسائل موجود ہیں۔