Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت والے چشمے

لندن ...فیس بک نے ایسے چشمے تیار کئے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے حامل ہونگے اورانہوں نے اسے پیٹنٹ کرانے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ ان چشموں کی مدد سے آپ وڈیو بھی دیکھ سکیں گے۔ اسکے علاوہ چیزوں کو انکی اصل حالت میں دیکھنے کے بھی قابل ہوجائیں گے۔ یہ چشمے تصاویر بھی اتار سکیں گے۔اسکے فریم میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئرلگایا جائیگا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جس طرح ہینڈ سیٹ میں مصنوعی ذہانت شامل کی گئی تھی اسی طرح یہی چشمے میں بھی استعمال ہوگی۔ فیس بک کے سربراہ زکربرگ ہمیشہ سے مصنوعی ذہانت پر زوردیتے رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ایسا وقت بھی آنے والا ہے جب ہم فون استعمال نہیں کرینگے بلکہ اسکی جگہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر اپنا انحصار بڑھائیں گے۔

شیئر: