Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیگم نسیم ولی اوراسفند یار کے اختلافات ختم

چارسدہ... اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی اور بیگم نسیم ولی خان نے اپنے اختلافات ختم کر دئیے۔ بیگم نسیم ولی نے اپنی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ولی کو اے این پی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یا ولی نے چارسدہ ولی باغ میں بیگم نسیم ولی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ماں بیٹا آبدیدہ ہوگئے اور ایکدوسرے سے گلے شکوے کئے۔ سابق وزیراعلیٰ اور بیگم نسیم ولی خان کے بھتیجے امیر حیدر خان ہوتی نے خاندانی تنازع کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

شیئر: