چین میں 1069روبوٹس کا ڈانس
بیجنگ۔۔۔۔کیا آپ تصور کرینگے کہ آپ کے شہر پر روبوٹ کی فوج حملہ آور ہوگئی ہے؟جی ہاں ایسا چین میں ہوا ہے جہاں1069روبوٹس شہر کے ایک مقام پر جمع ہوئے اور انہوں نے ڈانس شروع کردیا ۔ یہ روبوٹ گوانگژو شہر میں لائے گئے تھے اور کسی ماہر رقاص کی طرح تھرک رہے تھے۔ان کا جسم بھی ہل رہا تھا اور ہاتھ بھی ہل رہے تھے ۔ سب ایک ہی انداز میں رقص کررہے تھے۔ان رقاص روبوٹس کو ’’ڈوبی‘کا نام دیا گیا ہے۔ یہ انتہائی لچکدارہیں اور کنگ فوبھی لڑنا جانتے ہیں۔ انہیں شہر کے بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں لایا گیا تھا۔ان کے اس انداز کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ جولائی 2016ء میں بھی چین میں 1007روبوٹس نے اس قسم کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔