Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے مکان کی ضرورت نہیں

اوہایو۔۔۔۔اوہایومیں 31سالہ خاتون روایتی زندگی سے تنگ آکر ایک وین میں زندگی گزارنے لگی۔31سالہ خاتون ایلیا اوننگ مہم جو ہیں ۔انہوں نے بڑے بڑے مکانات میں زندگی گزاری لیکن اب وہ ایسی پرتعیش زندگی سے بیزار ہوگئیں۔ پہلے بھی کچھ عرصے کیلئے انہوں نے اپنی چھوٹی سی کار میں رہنا شروع کردیا تھا بعد میں وہ ایک فلیٹ میں رہنے لگیں وہاں بھی بوریت کا شکار ہوگئیں تو انہوں نے ایک ایسی وین خرید لی جو 13فٹ 2انچ طویل،5فٹ 8انچ چوڑی اور 6فٹ 2انچ بلند ہے۔انہوں نے اسے گھر کی صورت دیدی ہے اور وہ مئی 2017سے اس میں رہ رہی ہیں اوربہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھاری بھر کم کرایوں سے عاجز آچکی تھی گھروں کے کرائے مہنگے ہوچکے ہیں۔ اس وین پر صرف 9ہزار ڈالر خرچ کئے اور کرائے کے مکانات سے جان چھٹ گئی۔انہوں نے اپنی ساری داستان سوشل میڈیا پر ڈالی تو لوگوں نے ملے جلے ردعمل ظاہر کئے۔

شیئر: