واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے عالمی کوششوں کا مستقل ساتھ دیا ہے۔غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہے ہیں۔اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گرد کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ امریکی قیادت سے مل کرنئی پالیسی جاننے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کامیاب بنا سکتی ہے۔ پاکستان قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔