اسلام آباد...وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کام کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسے ختم کرنے سے متعلق ہمارا عزم کسی دوسرے کسی ملک کو خوش کرنے کیلئے نہیں۔ عالمی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے کسی ملک نے اتنی خدمات اور قربانیاں پیش نہیں کیں جتنی پاکستان نے دیں۔ دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان خوشحال مستقبل کا خواہاں ہے ۔ اس کےلئے ضروری ہے کہ خطے میں امن بحال کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرمنتخب وزیراعظم عدالتوں کی ذریعے سزا پاسکتا ہے تو وہ شخص جس نے ملک کا آئین توڑا اس کو بھی سزا مل سکتی ہے۔ اپنے وقت میں ملک کے سیاہ وسفید کا مالک انٹرویو دیتا ہے لیکن قانون کاسامنا نہیں کررہا۔