Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ،5اغوا کار ہلاک ،وزیر کا مغوی بیٹا بازیاب

کراچی ... کراچی میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کا مغوی بیٹا بازیاب کرالیا گیا ۔ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 5 اغوا کار ہلاک ہوگئے ۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار نے میڈیا کو بتایا کہ گڈاپ اور ارد گرد کے علاقوں کی نا کہ بندی کرکے سخت تلاشی کی جارہی تھی۔ بدھ کی دوپہر خفیہ اطلاع ملی کہ ڈاکو مغوی حیات بلوچ کے ساتھ ناردرن بائی پاس کے ایریا میں موجود ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراو کیا تو اغوا کاروں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی ۔مقابلے میں 5اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب مغوی حیات بلوچ کی بازیابی کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ کے مختلف علاقوں سے لوگ مرتضی بلوچ کے گاوں فقیر محمد بلوچ پہنچے جہاں جشن کا سماں تھا ۔ مغوی نوجوان نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔ ایم پی اے مرتضی بلوچ نے صرف اتنا کہا کہ اپنے بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

 

شیئر: