ہالینڈ میں پاکستان ایمبیسی اورکمیونٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں گلوکارملکو کی جگہ گلوکارہ نصیبولعل کو سائن کرلیا گیا۔ہالینڈ میں 27 اگست کو پاکستانی فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پرفارمنس کے لئے پہلے ملکو کو سائن کیا گیا تھا مگر بعدازاں ان کی جگہ پر نصیبو لعل کو فائنل کرلیا گیا۔نصیبو اس شو میں پرفارم کرنے کے لئے دو روز قبل ناروے سے ہالینڈ روانہ ہوجائیں گی۔