اداکار نے دشانی کے کچرے سے ملنے کی خبروں کی تردید کر دی
بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکہ میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔ڈگری موصول ہونے کے بعد وہ ہندوستان آجائیں گی۔واضح رہے کہ 30 سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی۔ وہ یہ آواز سن کر رکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔بالی وڈ اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور بیٹوں کے ساتھ ساتھ لے پالک بیٹی کی تربیت میں بھی کو کسر نہ چھوڑی۔اس بیٹی نے ابتدائی تعلیم ہندمیں حاصل کی بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لئے انہوں نے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا۔دوسری جانب متھن چکرورتی نے دشانی کے کچرے کے ڈھیر سے ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔قبل ازیں دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی سڑک پر پڑی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے تھے جس کی انہوں نے عمدہ پرورش کی آج اس بچی کو دنیا ارپیتا خان کے نام سے جانتی ہے جبکہ سلمان خان اور ان کے اداکار بھائی ارپیتا کو سگی بہنوں کی طرح محبت دیتے ہیں۔