Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ نے گیم آف تھرونز میں کام کی خواہش ظاہر کردی

 
کترینہ کیف نے پہلی بار امریکی ٹی وی سیریل ”گیم آف تھرونز“ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اگرچہ اداکارہ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار بظاہر مذاق کے طور پر کیا گیا لیکن ان کے مداحوں اور ہندوستانی میڈیا نے ان کی اس خواہش کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنا بھی شروع کردیا کہ کترینہ کیف گیم آف تھرونز کے کس کردار میں فٹ نظر آئیں گی؟کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گیم آف تھرونز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس میں شامل ہو سکتی ہوں۔ گیم آف تھرونز، پلیز، میں جون سنو سے بہت پیار کرتی ہوں۔خیال رہے کہ جون سنو گیم آف تھرونز کا فکشن کردار ہے جسے برطانوی اداکار کٹ ہرنگٹن نبھا رہے ہیں۔اداکارہ کی اس خواہش کے بعد کئے گئے سروے میں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کترینہ کیف کو گیم آف تھرونز کے 4 کرداروں کے لئے منتخب کیاہے۔ سب سے زیادہ ہندوستانی کترینہ کیف کو پرنسز ڈائنیریس تراگرین کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، 30 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ کترینہ یہ کردار اچھے طریقے سے نبھا سکتی ہیں۔20 فیصد لوگوں کے مطابق کترینہ اچھی سانسا اسٹارک بن سکتی ہیں۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کے اب تک 6 سیزن پیش کئے جاچکے ہیں، جبکہ ساتواں سیزن ابھی جاری ہے، جس کی پہلی 3 اقساط جاری کردی گئی ہیں۔اس ڈرامے میں لاتعداد فکشنل موضوعات پر کہانیاں بنائی جاتی ہیں، سب سے پہلے ڈرامے میں قدیم لوہے کے دور کی کہانی کی عکاسی کی گئی تھی۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: