ریاض.... فرانسیسی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اطلاع دی ہے کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطری حکمرانوں کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر مشتمل 55صفحات کی ایک دستاویز تیار کی ہے۔ یورپی ممالک کو پیش کی جائیگی۔ فرانسیسی ویب سائٹ کا کہناہے کہ یہ دستاویز یورپی دنیا کی سطح پر قطر کیلئے ضربِ کاری کے مترادف ہوگی۔ مذکورہ ویب سائٹ کا کہناہے کہ مبینہ دستاویز کی تیاری اور تقسیم کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشتگردی میں قطر کے ملوث ہونے کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے عرب ممالک کس قدر پرعزم ہوچکے ہیں۔