Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا راز کیا ہے؟

ریاض ...وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد دکھانے والی وڈیو کلپ مغالطہ آمیز ہے۔ وہ اُس وڈیو کلپ پر تبصرہ کررہے تھے جس میں ایک گھریلو ملازمہ کے ہاتھوں پر آبلے پڑ ے ہوئے ہیں۔ دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ اس ملازمہ پر کفیل اور اسکے اہل خانہ نے تشدد کیا تھا اور یہ نشانات اسی کے ہیں۔ ابا الخیل نے کہا کہ کنگ سعود میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ملازمہ کا طبی معائنہ کرکے بتایا کہ آبلوں کا تعلق تشدد سے نہیں بلکہ جلدی بیماری سے ہے۔
 

شیئر: