Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیجنڈ اداکارجمشید انصاری کو بچھڑے 12 برس گزرگئے

پاکستان کے معروف فنکار جمشید انصاری کو بچھڑے 12 برس بیت گئے۔ان کی اداکاری کے چرچے آج بھی زبان زد عام ہیں۔ جمشید انصاری نے 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلیویژن سے اداکاری کا آغاز کیا۔ ڈرامہ’’ جھروکا ‘‘ان کا پہلا تجربہ تھا۔40 برس فنی کیرئیر رکھنےوالے جمشید انصاری نے لگ بھگ دوسو ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے کئی ڈائیلاگز مشہور ثابت ہوئے۔ ریڈیو کے سامعین کیلئے بھی جمشید انصاری کی آواز کشش رکھتی تھی۔ انھوں نے ریڈیو کیلئے بھی کئی ڈرامے پیش کئے ۔ کئی اسٹیج ڈرامے بھی جمشید کی وجہ شہرت بنے۔ لیجنڈ اداکار جمشید انصاری 2005 میں کینسربیماری کے سبب وفات پاگئے تھے۔
 

شیئر: