Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں سبزیاں اورپھل آلودہ نہیں، میونسپلٹی

 مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اطمینان دلایا ہے کہ مقدس شہر کے بازاروں میں پیش کی جانے والی سبزیاں اور پھل جراثیم کش مواد سے پاک ہیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امور اور میونسپلٹی کی لیباریٹریوں نے پھلوں اور سبزیوں کے معائنے کر کے رپورٹ جاری کر دی۔ میونسپلٹی میں ماحولیاتی صحت کے ڈائریکٹر جنرل منصو ر بالبید نے واضح کیا کہ حجاج و معتمرین کے صحت میونسپلٹی کو انتہا درجے عزیز ہے۔ عام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کوبھی پوری طرح سے مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مکہ میونسپلٹی اور وزارت بلدیات کی لیباریٹریوں کے عہدیدار مقدس شہر میں مختلف مقامات کے دورے کر کے پھلوں او رسبزیوں کے نمونے لے کر معائنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: