Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ سوشل میڈیا سے اچانک غائب، مداح پریشان

اپنے تمام اکاونٹ ڈیلیٹ کر دئیے،ٹویٹر پر 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے تمام اکاونٹ ڈیلیٹ کر کے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ٹیلر سوئفٹ کے ٹویٹر پر سب سے زیادہ 85ملین اور انسٹا گرام پر 102 ملین فالوور ہیں۔گلوکارہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے ٹمبلر پر اپنی پوسٹس،انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنی تمام تصاویر وغیرہ ہٹا دی ہیں۔گلوکارہ دسمبر 2015 سے سوشل میڈیا پر بے حد متحرک تھیں۔ٹیلر سوئفٹ کے مداح پریشان ہیں کہ ان کو کیا ہوا ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: