ریاض میں زائد المیعاد ادویہ بیچنے والی 3فارمیسیاں سربمہر
ریاض ...وادی الدواسر کمشنری اسپتال کے عہدیداروں نے زائد المیعاد ادویہ فروخت کرنے والی 3نجی فارمیسیاں بند کرادیں۔ اسپتال کے ڈائریکٹر صالح الغانم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فارمیسیاں بغیر اجازت نامے کے کام کررہی تھیں اور فارماسسٹ زائد المیعاد ادویہ فروخت کررہے تھے۔ علاوہ ازیں یہ لوگ ادویہ کے پیکٹ فروخت کرنے کے بجائے خوراک کے اعتبار سے دوائیں بیچ رہے تھے۔