Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلرنگ شاپ کی سعودائزیشن سے مالک خواتین بے چین

مکہ مکرمہ .... ٹیلرنگ شاپ کی مالک خواتین نے شکوہ کیا ہے کہ قانونِ محنت نے کارکن خواتین کے چکر میں ہمارے ساتھ ناانصافی کردی۔ وزارت محنت نے شکوے کے جوا ب میں واضح کیا کہ قوانین نے فریقین کو انصاف دیا ہے۔ دونوں کے حقوق و فرائض میں توازن کا اہتمام کیا ہے۔ کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں ٹیلرنگ شاپس کی مالک خواتین کی تنظیم کی سربراہ ھیفا ابو نار نے بتایا کہ ٹیلرنگ شاپس کو سب سے بڑی مشکل سعودائزیشن کی درپیش ہے۔کارکن خواتین اور مالک خواتین کے حقوق میں خلل پیدا کردیا گیاہے۔ وزارت محنت کی عہدیدار خواتین سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی۔ مکہ مکرمہ مکتب العمل کی عہدیدار خواتین نے تما م مسائل پر بحث اور انکی گتھیاں سلجھانے کا وعدہ کرکے ملاقات کا سلسلہ ختم کردیا۔
 

شیئر: