Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریضوں کو دوا دینے کا نیا طریقہ

لندن۔۔۔۔اسپتالوں کے عملے نے ایسے مریضوں کو جو دوائیں کھانے میں مسئلہ پیدا کرتے ہیں دوا دینے کا نیا طریقہ تلاش کرلیا۔ اب وہ ان کی دوائیں ان کے کھانے میں ملا دیتے ہیں۔یہ بات اسپتالوں میں صحت کے معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے نے بتائی۔ایسا بھی ہوا ہے کہ انہوں نے دوائیں آئس کریم میں چھڑک دیں اور ناشتے میں ملا دی۔ادارے نے کہا کہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سے گریز کریں اور طبی نگہداشت کو بہتر بنائیں۔اس کا کہنا ہے کہ بعض مرتبہ تو مریض ناقص تغذیہ کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔چیف انسپکٹر آف ہاسپیٹلز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسپتالوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے عملے کی تعلیمی سطح کو بہتر بنائیں کیونکہ کئی اسپتالوں میں مریضوں کی جس طرح نگہداشت کی جارہی تھی وہ اس سے نالاں ہیں۔

شیئر: