Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کا منصوبہ ہے، السدیس

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام کو کثیر منزلہ بنانے کامنصوبہ زیر غور ہے۔حرم شریف کی بعض منزلیں بوڑھوں اور معذوروں کیلئے مختص ہونگی۔ حرم شریف کے خارجی صحنوں اور مطاف پر دیو ہیکل سائبان نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سیاست نہیں کرتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں المدینہ اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب دنیا کی کسی بھی طاقت کو حج ماحول مکدرکرنے کی اجازت نہیںدیگا۔ یہاں کسی بھی شخص کو سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کا حق تمام مسلمانوں کا ہے۔ اس میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہ برتا گیا ہے نہ برتا جائیگا۔ بانی¿ مملکت کے عہد سے لیکر شاہ سلمان کے دور تک دنیا کے ہر ملک، ہر فرقے ، ہر مسلک اور ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے شخص کو مقامات مقدسہ آنے کا ویزہ دیا گیا ہے اور دیا جاتا رہیگا۔ کسی کے ساتھ کوئی تفریق نہیںبرتی گئی اور نہ ہی برتی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے 400دروازے زائرین کیلئے کھولے جائیں گے۔ یہ ترقی یافتہ نئے کیمروں سے آراستہ ہیں۔ ان پر تفتیشی کارروائی کا اہتمام ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تمام لوگوں کو آب زمز م کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیرغورہے۔ ایک کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور شہروں میں آب زمزم تقسیم کرنے کیلئے بغیر منافع والے کاﺅنٹر قائم کئے جائیں۔ یہ منصوبہ جلد نافذ ہوگا۔
 

شیئر: