ریاض..... قطری عازمین سلویٰ بری سرحدی چوکی کے راستے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جمعہ تک 1000سے زیادہ آچکے ہیں۔ قطری حکام کی جانب سے فضائی راستے سے عازمین کو ملک سے نکلنے پر پابندی کے باوجود قطری فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پُرعزم نظر آرہے ہیں۔سعودی نیوز چینل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قطری حکام کی جانب سے فضائی راستے سے قطری عازمین کو مملکت جانے سے روکنے کے باوجود قطری شہری زمینی راستے مملکت مسلسل پہنچ رہے ہیں ۔ شاہ سلمان نے 17اگست کو حکم جاری کیا تھا کہ قطری عازمین کو حج اجازت نامے کے بغیر مناسک حج ادا کرنے کی سہولت دی جائے۔