Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام سیاسی لڑکپن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، اماراتی وزیر خارجہ

ابوظبی........ اماراتی وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام خلیجی بحران سے متعلق سیاسی عدم بلوغت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر تحریر کیا کہ قطر نے اپنا سفیر ایران بھیجنے کا فیصلہ کر کے وہی حرکت دہرائی جو اس سے قبل یمن کے حوالے سے کر چکا ہے ۔ قطری حکام نے یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے عرب ممالک کے اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا اس پر کسی کاکوئی دباو نہیں تھا ۔ بعد میں اس نے اپنے اس فیصلے پر ندامت کا اظہار کیا اور یمن سے اپنی فوج واپس بلالی ۔ قطر نے ایرانی تصرفات پر وہاں سے اپنا سفیر بلایا تھا اب واپس بھیج دیا۔اس قسم کے فیصلے ریاستی مزاج سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ قطر یہ بھولے ہوئے ہے کہ ایران اس کی گیس فیلڈز پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

شیئر: