Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ گنجی ماڈل کہیں تو تعجب نہیں ہوگا، صحیفہ خٹک

بال چھوٹے کروانے پرتنقید، پاکستانی ماڈل کا کرارا جواب
ویسے تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیشن کے نام پر اداکاراو¿ں اور معروف خواتین سلیبریٹیز کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اس بار پاکستانی ماڈل صحیفہ جبار خٹک کو تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے ایک فوٹو شوٹ کے لئے اپنے بال چھوٹے کروائے ۔ جب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صحیفہ جبار خٹک نے اصل میں ایک مشہور برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لئے کروایا، جس کے لئے انہیں اپنے بالوں کی قربانی دینا پڑی لیکن یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کیونکہ کسی بھی ماڈل یا اداکارہ کو فوٹو شوٹ اور فلمی عکسبندی کے لئے کردار کی ضرورت کے مطابق خود کو تبدیل کرنا پڑتاہے۔صحیفہ جبار خٹک کے چھوٹے بالوں کی تصاویر جب فیس بک پر شیئر کی گئیں تو کئی افراد نے ان کے چھوٹے بالوں پر طرح طرح کے جملے لکھے اور ان کی حوصلہ شکنی کی۔ فیس بک پر صحیفہ جبار خٹک کی متعدد تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں انہوں نے مختلف ڈیزائن کے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں لیکن کئی افراد بشمول خواتین نے کپڑوں کے ڈیزائن پر پسند یانا پسندیدگی کا اظہار کرنے کی بجائے صحیفہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں ماڈل نے اپنے فیس بک پیج نہ پر صرف چھوٹے بالوں والی تصاویر شیئر کیں بلکہ انہوں نے چھوٹے بالوں کے ساتھ آن لائن وڈیو میں تنقید کرنے والے لوگوں کو کرارا جواب بھی دیا۔صحیفہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ انہیں تعجب نہیں ہوگا اگر لوگ انہیں گنجی ماڈل یا خسرہ ماڈل کہیں ۔
 
 
 
 
 

شیئر: