ناموراداکارشاہ رخ خان نے حال ہی میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگتے ہوئے بڑااداکار ہونے کا ثبوت دے دیا۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اپنی منفرد اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ۔ شاہ رخ خان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے لیکن وہ کیا وجہ ہے کہ شاہ رخ خواتین میں اتنے زیادہ مقبول ہیں اس کا جواب بہت آسان ہے کیونکہ شاہ رخ بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی نسبت خواتین کی زیادہ عزت کرتے ہیں، بس یہی وجہ ہے ۔شاہ رخ خان ان دنوں اپنے نئے پروگرام ”ٹیڈ ٹاک انڈیا:نئی سوچ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ شو کی پہلی قسط میں نامور بالی وڈ ہدایت کار اور شاہ رخ خان کے قریبی دوست کرن جوہر اور ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مدعو کیا گیا لیکن شاہ رخ ان دونوں کو مدعو کرکے خود غائب ہوگئے اور وقت پر ریکارڈنگ پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث میتھالی کو تین سے چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا تاہم جیسے ہی شاہ رخ خان سیٹ پر پہنچے ،انہوں نے سب سے پہلے میتھالی سے معافی مانگی اور تاخیر سے آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں پھنس گئے تھے اس لئے وقت پر نہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں شاہ رخ نے اسکرپٹ یاد کرنے میں میتھالی کی مدد بھی کی کیونکہ وہ شوٹنگ کے باعث کافی گھبرائی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ طویل عرصے بعد ڈبل رول ادا کررہے ہیں۔ ان کے مدمقابل اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف ہیں۔