Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز لیکس ماضی کا حصہ بن چکا،احسن اقبال

اسلام آباد...وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک پاکستانی قوم کو 14 ارب کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کا حساب بھی لیا جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میںآگ سے متاثر ہ سستے بازار کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہورہی ہیں۔ نیوز لیکس ماضی کا حصہ بن چکا۔ اب اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔ نیوز لیکس معاملے میں فوجی اور سیاسی قیادت نے مل کر تحقیقات کیں۔ دونوں اداروں کے اتفاق رائے سے معا ملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے۔گڑے مردے اکھاڑ کر ملک کو کسی نئے تنازع میں نہیں ڈالنا چاہتے۔انہوںنے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اسی لئے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر پیغام دیتے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں۔ کچھ طاقتیں ہمیں لڑانا چا ہتی ہیں مگر ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

 

شیئر: